دنیا

اسکاٹ لینڈ کے برطانیہ سے علیحدہ ہونے کے امکانت بڑھ گئے

شیعہ نیوز:اسکاٹ لینڈ کی قوم پرست جماعت نے برطانیہ کے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی ہے۔

اسکاٹ لینڈ کی قوم پرست جماعت نے انتخابات سے قبل پول میں برتری حاصل کرکے برطانیہ کے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی ہے۔

اسکاٹ لینڈ میں مئی ہونے والے انتخابات سے قبل رائے عامہ کی جانب سے آزادی کی حامی اسکاٹش نیشنل پارٹی کی سربراہ اور اسکاٹ لینڈ کی پہلی وزیراعظم نکولا اسٹرگیون کی جماعت کو ایک بار پھر الیکشن میں کامیاب قرار دیا گیا ہے۔

الیکشن سے قبل کیے گئے پول کے مطابق اسکاٹش پارلیمنٹ کی 129 نشستوں میں سے 71 نشستوں پر اسکاٹش نیشنل پارٹی کے کامیاب ہونے کی پیشن گوئی کی گئی ہے۔

اسکاٹش نیشنل پارٹی نے 2016 کے انتخابات میں 63 نشستوں پر کامیابی حاصل کی تھی تاہم آئندہ الیکشن میں اسکاٹ لینڈ کی قوم پرست جماعت کی جانب سے تاریخی کامیابی حاصل کرنے کی صورت میں اسکاٹ لینڈ کے برطانیہ سے علیحدگی کے مواقع بڑھ جائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button