چینی وزارت خارجہ کی عراق اور شام پر امریکی حملے کی مذمت
شیعہ نیوز: چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے عراق اور شام پر حالیہ امریکی حملے کی مذمت کرتے ہوئے تمام متعلقہ فریقوں سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کا مطالبہ کیا۔
رشیا ٹو ڈے نے خبر دی ہے کہ چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان "وانگ وینبن” نے ایک بیان میں عراق اور شام میں مزاحمتی فورسز کے ٹھکانوں پر حالیہ امریکی حملے کی مذمت کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : غزہ، مزاحمتی فورسز کے قابض اسرائیلی فوج کے ٹھکانوں پر میزائل حملے
انہوں نے کہا: بیجنگ تمام فریقوں سے بین الاقوامی قوانین کی پابندی کرنے اور صبر و تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے علاقائی کشیدگی سے گریز کرنے کا مطالبہ کرتا ہے۔
واضح رہے کہ امریکی دہشت گرد فوج کے سینٹرل کمانڈ (CENTCOM) نے ایک بیان میں عراق اور شام کی مزاحمتی فورسز کے مراکز پر حملوں کی تصدیق کی۔
تاہم میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکہ نے مشرقی وسطیٰ میں اپنی گرتی ہوئی عسکری ساکھ کو بچانے اور امریکی رائے عامہ کو قائل کرنے کی غرض سے فیس سیونگ کے طور پر مزاحمتی فورسز کے پہلے سے خالی کئے گئے مراکز پر حملے کئے۔