مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

شہید ھنیہ کے قتل سے متعلق صیہونی حکومت کے دعوے جھوٹے ہیں، حماس

شیعہ نیوز: حماس نے ایک بیان میں اس تحریک کے سربراہ شہید اسماعیل ھنیہ کے قاتلانہ آپریشن کی تفصیلات کے بارے میں صیہونی حکومت کے دعوؤں کی تردید کی ہے۔

حماس کے بیان میں کہا گیا ہے کہ صیہونی حکومت کا یہ دعویٰ کہ شہید ھنیہ کو تہران میں ان کی سرکاری رہائش گاہ میں بم کے ذریعے قتل کیا گیا بالکل بے بنیاد ہے۔

یہ بھی پڑھیں : چین نے امریکی فوجی کمپنیوں پر پابندی عائد کردی

حماس اور ایران کے سیکورٹی اداروں کی مشترکہ تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ یہ کارروائی 7.5 کلو گرام وزنی گائیڈڈ میزائل داغ کر کی گئی جس نے براہ راست شہید ھنیہ کے موبائل فون کو نشانہ بنایا۔

بیان میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ صیہونی حکومت کا دعوی اس قابض حکمومت کے واضح جرم سے رائے عامہ کو ہٹانے کی ایک بے نتیجہ کوشش ہے جس نے ایران کی خودمختاری کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک سرکاری ہیڈ کوارٹر کو نشانہ بنایا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button