مشرق وسطی

ہیمبرگ کے اسلامی مرکز کی بندش سفارتی اصولوں کی خلاف ورزی ہے، ایران

شیعہ نیوز: ایرانی قومی سلامتی کمیشن کے سربراہ نے کہا کہ ہیمبرگ کے اسلامی مرکز کی بندش سفارتی اصولوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایرانی قومی سلامتی کمیشن کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے جرمن وزارت داخلہ کے حکم پر ہیمبرگ کے اسلامک سینٹر کو بند کرنے کے لیے جرمن پولیس کے چھاپے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام جرمن حکام کی اسلامی اصولوں سے بے انتہا دشمنی کو ظاہر کرتا ہے اور سفارتی اصولوں کے خلاف ورزی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بیلجیئم کے نوجوانوں کا رہبر انقلاب اسلامی کے نام خط

ایرانی پارلیمنٹ کے رکن نے مزید کہا کہ اس طرح کا رویہ ایران کی تاریخی یادداشت میں ہمیشہ رہے گا اور بلاشبہ مناسب ردعمل کا باعث بنے گا۔

ایرانی پارلیمنٹ میں سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیٹی کے سربراہ نے کہا کہ وزارت خارجہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس مسئلے پر جلد از جلد رد عمل ظاہر کرے اور اس قسم کے طرز عمل کے خلاف فیصلہ کن اقدام کرے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button