مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

علاقائی تبدیلی کے نتائج مغرب کے لیے چونکا دینے والے ہوں گے، حسین العزی کا انتباہ

شیعہ نیوز: یمن کے نائب وزیر خارجہ حسین العزی نے خطے کے موجودہ حالات، دمشق کے سقوط، مغرب اور بعض علاقائی ممالک کے اطمینان کا ذکر کرتے ہوئے مغرب پر ان تبدیلیوں کے نتائج کے بارے میں بات کی۔

یمن کے نائب وزیر خارجہ اور انصار اللہ کے سرکردہ رہنما حسین العزی نےسوشل نیٹ ورک X پر لکھا کہ عرب دنیا میں بالخصوص اور باقی دنیا میں بالعموم، افق پر بہت بڑی تبدیلیاں اور واقعات رونما ہوتے دیکھ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : انجینئر حمید حسین کی کاوشوں سے شام میں پھنسے زائرین لبنان پہنچ گئے

انہوں نے کہا کہ یہ صورت حال اور واقعات اپنے ساتھ مشکلات اور مسائل لے کر آئے ہیں اور اگر امریکہ نے اقوام عالم کے ساتھ اپنے معاندانہ اور جارحانہ رویے کو درست نہ کیا تو خطے اور دنیا میں اس کے نتائج مغرب کے مستقبل کے لیے چونکا دینے والے اور مایوس کن ہوں گے۔

حسین العزی نے دو دن پہلے اپنے بیان میں کہا تھا کہ شام میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ براہ راست صیہونیت کی خدمت ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button