صیہونی جرائم کا دوام قبضہ ختم کرنے لئے عوام کے عزم کو محکم تر کررہا ہے، حماس
شیعہ نیوز: حماس نے بدھ کی رات اعلان کیا ہے کہ صیہونیوں کے جرائم کا دوام قبضہ ختم کرنے کے لئے غزہ کے عوام کے عزم کو محکم تر کررہا ہے۔
فلسطین کی سما نیوز ایجنسی نے رپورٹ دی ہے کہ آج صیہونی دشمن نے شہر خان یونس میں الامل اسپتال کے نزدیک ہولناک قتل عام کیا جس میں 30 فلسطینی شہید اور بہت سے زخمی ہوگئے۔
حماس نے کہا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت نے الامل اسپتال کے نزدیک وحشیانہ قتل عام کے اس اقدام سے اپنے جنگی جرائم کی فہرست بڑھا دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : جو بائيڈن کی مقبولیت میں کمی کی سب سے بڑی وجہ سامنے آ گئی
فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے مزید کہا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کی شکست خوردہ فوج غیر فوجی مراکز کی نابودی اور عام شہریوں کے قتل عام میں ہی اپنی کامیابی دیکھتی ہے، لیکن اس طرح کی ہولناک درندگی اور وحشیانہ جرائم اس کو کامیابی تک کبھی نہیں پہنچاسکتے۔
حماس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ صیہونی حکومت کے جرائم اس غاصب حکومت کا قبضہ اور اس کی درنگی اور نازی ازم کے خاتمے کے لئے فلسطینی عوام کا عزم جزم محکم تر کررہے ہیں۔