پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

نصاب ایسا ہونا چاہیئے کہ تمام مکاتب فکر کیلئے قابل قبول ہو: ایم ڈبلیو ایم پنجاب

شیعیت نیوز: نصاب تعلیم میں متنازع مواد کے حوالے سے مجلس وحدت مسلمین پنجاب کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت صوبائی سیکرٹری تعلیم سید نجیب الحسن نقوی نے کی۔

اجلاس میں ڈاکٹر سید دانش نقوی، سید نثار علی ترمذی، ثقلین حیدر، رانا کاظم، سید فیضان نقوی، زین العابدین اور مولانا ظہیر کربلائی سمیت دیگر رہنماوں نے شرکت کی۔

اجلاس میں سید نجیب الحسن نے شرکاء کو متنازع نصاب کے تدارک کے حوالے سے کئے گئے اقدامات اور اب تک ہونے والی پیشرفت سے آگاہ کیا۔

اس موقع پر شرکائے اجلاس نے اپنی آراء اور تجاویز بھی پیش کیں۔ سید نجیب الحسن نقوی کا کہنا تھا کہ نصاب میں متنازع مواد کسی طور بھی قبول نہیں کریں گے، ایک خاص گروہ دیگر مکاتب فکر پر اپنی سوچ اور نظریات زبردستی ٹھونسنا چاہتا ہے، جسے کسی طور قبول نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ نصاب ایسا ہونا چاہیئے کہ تمام مکاتب فکر کیلئے قابل قبول ہو، ایسا نصاب نہیں کہ جس میں متنازع شخصیات کو معتبر بنا کر نسل نوء کی فکر کو تبدیل کیا جائے۔

ڈاکٹر دانش نقوی نے نصاب میں بہتری سمیت اربعین واک کے حوالے سے بھی تفصیل سے بتایا۔

انہوں نے کہا کہ اربعین کے موقع پر لاہور بھر سے ہونے والی واکس کے انتظامات سے بھی آگاہ کیا۔ ڈاکٹر دانش نے قرآنی موکب کے حوالے سے بھی بریفنگ دی۔

اجلاس میں رہنماؤں کو اربعین کے انتظامات کے حوالے سے مختلف ذمہ داریاں سونپی گئیں۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button