
غزہ میں 24 اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکت تشویشناک ہے، امریکہ
شیعہ نیوز: وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس کو وحشتناک دن قرار دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق، گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران غزہ میں مجاہدین کے ہاتھوں بڑی تعداد میں صہیونی فوجیوں کی ہلاکت پر اسرائیلی حکام سمیت وائٹ ہاؤس کے اہلکار بھی حیرت زدہ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : صیہونی حکومت کے نمائندے کی باتیں سننے کے لائق نہیں، ہال چھوڑ کر چلے گئے!
امریکی صدارتی ہاؤس کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایک دن کے اندر 24 اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکت نہاہت ہی وحشتناک ہے۔
جان کربی کی جانب سے صہیونی فورسز کے ہاتھوں 25 ہزار سے فلسطینیوں کی شہادت کو نظرانداز کرتے ہوئے 24 صہیونی فوجیوں کی ہلاکت پر افسوس کے اظہار پر عالمی برادری کی جانب سے شدید مذمت کی جارہی ہے۔
دوسری جانب یروشلم پوسٹ نے لکھا ہے کہ ایک ہی حادثے میں اتنی بڑی تعداد میں اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکت بہت تشویشناک ہے۔