پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

علامہ طالب جوہری کی وفات ناقابل تلافی نقصان ہے، امین شہیدی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)اُمت واحدہ پاکستان کے سربراہ علامہ محمد امین شہیدی نے معروف بزرگ عالم دین علامہ طالب جوہری کے انتقال پر دلی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے اسے غمزدہ خاندان کے لیے ناقابل تلافی نقصان قرار دیا ہے۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ تبلیغ دین اور ذکر آل محمد (ص) کےحوالے سے ایک تاریخ ساز شخصیت، ایک عھد، ایک انسٹیٹیوشن، علامہ طالب جوہری اپنے رب کی بارگاہ میں منتقل ہوگئے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ مرحوم کا طرز بیان، علمی نکات، قرآنی معارف سکھانے کا دلنشین انداز معاشرے کے ہر طبقے کے لئے یکساں مفید تھا اور ہر فرقہ انہیں توجہ سے سنتا تھا، اللہ ان پر اپنی رحمت فرمائے۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close