مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

مآرب میں فیصلہ کن جنگ جاری

شیعہ نیوز:من کے مآرب صوبے میں جارح سعودی اتحاد اور اس کے یمنی پٹھوؤں کے ساتھ یمنی فوج اور رضا کار فورسز کی شدید جھڑپیں جاری ہیں۔

یہ جھڑپیں چھے محاذوں پر ہو رہی ہیں اور انصار اللہ تحریک کے رضاکاروں نے شمال مغربی مآرب میں کسارہ کے محاذ پر پیشقدمی شروع کر دی ہے۔

اس کارروائي کے دوران سعودی اتحاد کے بتیس فوجی مارے گئے اور دسیوں دیگر زخمی ہو گئے۔

صنعا میں فوجی ذرائع نے بتایا ہے کہ یمنی فورسز ایک زبردست کارروائي اور جارح سعودی اتحاد کے پٹھوؤں سے شدید جھڑپ کے بعد کئي دیہی علاقوں کو آزاد کرانے میں کامیاب ہو گئي ہیں اور اس وقت کئي کوہستانی علاقے ان کے کنٹرول میں ہیں۔

اس رپورٹ کے مطابق یمنی فورسز نے پچھلے دو دنوں میں سعودی اتحاد کو بھاری نقصان پہنچایا ہے اور الجبلیہ پہاڑی سلسلے سے لے کر مآرب ڈیم تک اپنا کنٹرول بڑھا لیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button