مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

القسام بریگیڈ کے ہاتھوں شمالی غزہ پٹی میں صیہونی حکومت کے 4 مرکاوا ٹینکوں کی تباہی

شیعہ نیوز: حماس کی فوجی شاخ شہید عزالدین القسام بریگیڈ نے شمالی غزہ میں صیہونی حکومت کے چار مرکاوا ٹینکوں کو تباہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

شہد عزالدین القسام بریگیڈ کے انفارمیشن سینٹر نے بتایا کہ وہ شمالی غزہ پٹی میں جبالیہ شہر کے مشرق میں صیہونی فوج کے چار مرکاوا ٹینکوں کو طاقتور دھماکہ خیز مواد کے ذریعے تباہ کرنے میں کامیاب ہو گئے۔

القسام بریگیڈ نے یہ بھی بتایا کہ شمالی غزہ پٹی میں جبالیہ کیمپ کے مغرب میں الصفطاوی اسٹریٹ میں ایک صیہونی مرکاوا ٹینک کو ٹینک شکن میزائل سے نشانہ بنایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : پاراچنارجانے والے سرکاری امدادی کانوائے پر تکفیری وہابی دہشت گردوں کاحملہ

دوسری جانب القسام بریگیڈ نے البریج کیمپ کے مشرق میں ایک اسرائیلی اپاچی ہیلی کاپٹر کو میزائل حملے سے نشانہ بنایا ہے۔

حماس کی عسکری شاخ عز الدین قسام بریگیڈ نے صہیونی فضائیہ کے ہیلی کاپٹر پر میزائل حملہ کیا ہے۔

القسام بریگیڈ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس حملے میں فلسطینی ساختہ "سام” میزائل استعمال کیا گیا۔

دوسری طرف اسرائیلی فوجی ذرائع نے بھی تصدیق کی ہے کہ حماس نے زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائلوں کا استعمال کرتے ہوئے اسرائیلی اپاچی ہیلی کاپٹر کو نشانہ بنایا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button