مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

غزہ میں الہی وعدہ پورا ہوا اب یمن میں ہوگا ‘جنرل علی فدوی

شیعہ نیوز:سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی آئی آر جی سی کے ڈپٹی چیف کمانڈر جنرل علی فدوی کا کہنا ہے کہ جنگ غزہ میں ہم نے الہی وعدوں کو پورا ہوتے دیکھا اور اب بہت جلد ہی یمن میں بھی اسی منظر کا مشاہدہ کریں گے۔

انہوں نے ایک تقریب سے خطاب میں کہا کہ غزہ کی جنگ میں سب نے الہی وعدوں کو پورا ہوتے دیکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دشمنوں کی فوجی طاقت مسلمانوں کے پاس موجود محدود وسائل کی بہ نسبت بہت زیادہ ہے لیکن ایمان کی طاقت سے اللہ کے وعدوں تک پہنچا جا سکتا ہے۔
جنرل فدوی نے کہا کہ باطل کے محاذ کی شکست یقینی ہے تاہم اس کی شرط یہ ہے کہ ہم اپنی ذمہ داریوں پر عمل کرتے رہیں۔
واضح رہے کہ غزہ میں حالیہ 12 روزہ جنگ میں اسرائیل نے پوری طاقت سے غزہ پٹی پر حملے کئے لیکن وہ فلسطینی گروہوں کی میزائل طاقت کو کمزور نہيں کر سکا۔
اب پوری دنیا میں یہ بحث شروع ہو گئی ہے کہ غزہ پٹی جیسے چھوٹے سے علاقے میں رہتے ہوئے حماس ایک دوسری حزب اللہ تحریک بن گیا ہے اور اسرائیل اسے روکنے میں ناکام رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button