مشرق وسطی

ایران اور سعودی عرب کے تعلقات کے اثرات نظر آنے لگے

شیعہ نیوز:سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے صیہونی حکومت کی طرف سے مقبوضہ فلسطین میں آٹھ ہزار سے زائد رہائشی گھروں کی تعمیر کے اقدام کی مذمت کرتے ہوئے اس اقدام کو بین الاقوامی قوانین کی صریح اور واضح خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

فلسطینیوں کے گھروں کو مسمار کرکے اور صیہونی بستیوں کی تعمیر کے ذریعے صیہونی حکومت فلسطینی علاقوں کی جغرافیائی ساخت کو تبدیل کرنے اور ان علاقوں کو صہیونی رنگ دینے کی کوشش کررہی ہے تاکہ فلسطینی علاقوں میں اپنا تسلط مستحکم کرسکے۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد تیئس چونتیس کے مطابق صیہونی حکومت کی آبادکاری کی سرگرمیاں غیر قانونی ہیں۔سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی واس کے مطابق؛ سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں عالمی برادری سے کہا کہ وہ ذمہ داری سے کام لے اور صیہونی حکومت کے قبضے اور اس کے اشتعال انگیز اقدامات کو روکے۔

سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت کے اس طرح کے اقدامات مسئلہ فلسطین کے سیاسی حل کی راہ میں رکاوٹ ہیں۔واضح رہے کہ مصر کے شرم الشیخ کے بیان کے برعکس، جس میں کئی ماہ تک بستیوں کی تعمیر کی سرگرمیوں کو روکنے کا وعدہ کیا گیا تھا، صیہونی حکومت نے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں ایک سو انتیس بستیوں کی تعمیر کے لیے بولی لگانا شروع کردی۔

قابل ذکر ہے کہ جب سے ایران اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کی بحالی کے معاہدے پر دستخط ہوئے ہیں تب سے صیہونی حکومت کے حوالے سے سعودی عرب کی پالیسیوں میں بھی تبدیل دیکھی جا رہی ہے اور اس تبدیلی نے صیہونی حکومت، امریکہ اور مغربی ممالک کی پریشانی بڑھا دی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button