مشرق وسطی

یحیی السنوار کا انتخاب صیہونی دشمن پر ایک کاری وار ہے، انصاراللہ یمن

شیعہ نیوز: انصاراللہ یمن کی سیاسی کونسل نے یحیی السنوار کے انتخاب پر حماس کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ انتخاب صیہونی دشمن پر ایک کاری وار ہے۔

المسیرہ نے رپورٹ دی ہے کہ انصارللہ یمن کی سیاسی کونسل نے ایک بیان جاری کرکے، یحیی السنوار کو حماس کے سیاسی بیورو کا سربراہ منتخب کئے جانے کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ انتخاب اس بات کی عکاسی کرتاہے کہ حماس اسی طرح طاقتور اور متحد ہے۔

انصاراللہ یمن کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ان تاریخی اور حساس حالات میں حماس نے ایک بار پھر ثابت کردیا ہے کہ وہ صیہونی دشمن پر کاری وار لگانے پر بدستور قادر ہے۔

یہ بھی پڑھیں : غزہ پر اسرائیلی جارحیت، القسام کے حملوں میں فوجیوں کے پرخچے اڑا دیے

انصاراللہ یمن نے کہا ہے کہ صیہونی دشمن نے 300 دن سے زائد عرصے سے غزہ میں قتل عام کا سلسلہ جاری رکھ کر حماس کی بساط لپیٹنے اور اس کی مزاحمتی قوت ختم کرنے کی بھرپور کوشش کی لیکن ناکام رہی اور حماس کی سیاسی و فوجی قیادت اور فلسطینی عوام میں اس کی مقبولیت نے ثابت کردیا کہ یہ تحریک فلسطینی امنگوں اور فلسطینی عوام کے حقوق کی پاسداری کی توانائی رکھتی ہے۔

انصار اللہ یمن نے اسی کے ساتھ اعلان کیا ہے کہ ملت فلسطین کے ساتھ یمنی عوام بھی غاصب صیہونی حکومت کی جارحیتوں کے مقابلے میں پوری استقامت کے ساتھ ڈٹے رہیں گے۔

یاد رہے کہ میڈیا ذرائع نے منگل کو اعلان کیا کہ حماس نے یحیی السنوار کو شہید اسماعیل ہنیہ کا جانشین اور سیاسی بیورو کو چیف منتخب کرلیا ہے۔

باسٹھ سالہ یحیی السنوار غزہ میں حماس کے چیف تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button