
دشمن ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتا، ایڈمرل علی رضا تنگسیری
شیعہ نیوز: سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل علی رضا تنگسیری نے کہا ہے کہ نیا سال ہماری جنگی صلاحیت اور عالمی استکبار کے خلاف مزاحمت میں اضافے اور اسلام کے بہادر سپوتوں کے عزم و ارادے کی بدولت مزید کامیابیوں کا سال ثابت ہوگا۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل علی رضا تنگسیری نے نئے سال کے آغاز پر آبنائے ہرمز اور خلیج فارس کے جزیروں میں تعینات میزائل، ڈرون اور دفاعی یونٹوں کا معائنہ کیا اور تازہ ترین صورت حال کا جائزہ لیا۔
یہ بھی پڑھیں : حماس کا جماعت کے سیاسی بیورو کے سرکردہ رہنما اسماعیل برہوم کی شہادت پر سوگ کا اعلان
انہوں نے کہا کہ آج اسلام کا محاذ کفر کے مقابلے میں پوری قوت سے ڈٹا ہوا ہے۔
ہمیں قرآن اور اہل بیت اطہار علیہم السلام سے وابستہ ہو کر اپنے ایمان کو زیادہ سے زیادہ مضبوط کرنا ہوگا۔ یقین رکھیں کہ دشمن ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتا۔ جب وہ ہمارے سامنے آئیں گے تو راہِ فرار اختیار کرنے پر مجبور ہوجائیں گے۔ اگر ہم خدا کے فرمان پر عمل کریں تو اس کی مدد ملنا یقینی ہے۔