
دشمن غزہ کی طرح غرب اردن میں بھی شکست کھائے گا، سرایا القدس
شیعہ نیوز: جہاد اسلامی فلسطین کے فوجی بازو سرایا القدس کے کمانڈر نے غرب اردن میں صیہونی فوجیوں کے مقابلے میں جہادی فلسطینی گرہوں کی استقامت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ غرب اردن کی جنگ میں بھی دشمن کو غزہ کی جنگ کی طرح شکست کا ہی سامنا ہوگا۔
بدھ کو فلسطین کی شہاب نیوز ایجنسی نے رپورٹ دی ہے کہ جہاد اسلامی فلسطین کے فوجی بازو سرایا القدس کے کمانڈر نے کہا ہے کہ گزشتہ دنوں ہمارے مجاہدین سڑک کے کنارے نصب کئے جانے والے کئی بم علاقے میں پہنچا چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : ایران کے ساتھ ڈپلومیسی بہترین راستہ ہے، امریکہ مذاکرات کی میزپر واپس آئے، قطر
انھوں نے کہا کہ ہم نے قباطیہ اور طمون نامی علاقوں میں غاصب صیہونی فوجیوں کی گاڑیوں کو بموں کے دھماکے سے اڑا کر، غاصب فوجیوں کے کمانڈروں کو صرف ایک پیغام دیا ہے۔
غرب اردن میں سرایا القدس کے کمانڈر نے کہا کہ ہمارے مجاہدین نے القسام بریگیڈ کے سپاہیوں کے ساتھ مل کر مشترکہ کارروائیوں کو وسعت دے دی ہے۔
انھوں نے کہا کہ ہم اہل وطن کو یقین دلاتے ہیں کہ ہمارے مجاہدین بہت اچھی پوزیشن میں ہیں اور ان کے حوصلے بہت بلند ہیں اور صیہونی دشمن جو غزہ میں استقامتی فلسطینی محاذ کے سپاہیوں کے مقابلے میں کامیابی حاصل کرنے میں ناکام رہا، غرب اردن میں بھی کامیاب نہیں ہوسکے گا۔