پاکستانی شیعہ خبریں

آئمہ اہلبیتؑ کے نورانی کلمات ہماری ہدایت کا سبب ہیں، علامہ حسنین گردیزی

شیعہ نیوز: مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کی صوبائی شوریٰ کا اہم اجلاس صوبائی صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی کی زیر صدارت صوبائی دفتر کوئٹہ میں منعقد ہوا۔ جس میں مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی اور مرکزی صدر مجلس علمائے مکتب اہل بیت کے صدر علامہ سید حسنین عباس گردیزی نے خصوصی طور پر شرکت اور خطاب کیا۔ اجلاس میں اراکین صوبائی کابینہ اور بلوچستان کے مختلف اضلاع کے ضلعی صدور اور ضلعی نمائندے شریک ہوئے۔ اس موقع پر صوبائی جنرل سیکرٹری علامہ سہیل اکبر شیرازی نے صوبہ بلوچستان کی گذشتہ چار ماہ کی کارکردگی رپورٹ پیش کی اور آئندہ چار ماہ کا پروگرام پیش کیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ سید حسنین عباس گردیزی نے کہا کہ آئمہ اہل بیت علیہم السلام کے نورانی کلمات ہماری ہدایت کا سبب ہیں۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین اس وقت ملت کی امیدوں کا مرکز ہے۔ لہٰذا تنظیمی سیٹ اپ کو دستور اور کتاب رہنمائے مسئولین کی روشنی میں اپنی فعالیت میں اضافہ کرنا ہوگا۔ ماہ جون میں ملک بھر میں ایک روزہ تنظیمی تربیتی ورکشاپس منعقد کی جائیں۔ تعلیم و تربیت اہم ہے، ہمیں معاشرہ سازی کا آغاز خود سازی سے کرنا ہوگا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صوبائی صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی نے کہا کہ عید غدیر ہمیں نظام ولایت و امامت سے متمسک رہنے کا درس دیتی ہے، لہٰذا عید غدیر عوامی سطح پر منایا جائے۔ ماہ محرم الحرام کے حوالے سے شعبہ عزاداری کے ساتھ مل کر مومنین اور عزاداری کے مسائل حل کئے جائیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button