اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

کورونا وائرس سے مقابلہ کرنے کیلئے پوری قوم کو متحد ہونا پڑیگا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خر رساں ادارہ) معروف معالج اور سندھ انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹ (ایس آئی یو ٹی) کے روحِ رواں ڈاکٹر ادیب الحسن رضوی نے کہا ہے کہ اس وقت کورونا وائرس سے مقابلہ کرنے کے لئے پوری قوم کو متحد ہونا پڑے گا۔

ڈاکٹر ادیب رضوی نے کہا کہ پوری دنیا کورونا وائرس کا علاج ڈھونڈ رہی ہے، کورونا کے مقابلے کے لئے پوری قوم میں ایک شمع جلنی چاہیئے تھی، جو نظر نہیں آئی، ہمیں اس وقت کورونا سے بچنے کے لئے احتیاط کی ضرورت ہے۔

ڈاکٹر ادیب رضوی نے کہا کہ ہم اپنی کوشش کر رہے ہیں اور حکومت سے بھی تعاون حاصل کر رہے ہیں، ڈاکٹرز اس وقت خطرناک مرض سے مقابلہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کا علاج کرنے والے ڈاکٹرز اور اسٹاف کے لئے حفاظتی کٹس لازمی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button