غزہ میں لڑائی میں تیزی اسرائیلی فاشزم کا منہ بولتا ثبوت ہے، عزت الرشق
شیعہ نیوز: اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی بیورو کے رُکن عزت الرشق نے کہا ہے کہ صہیونی کابینہ کی جانب سے اپنی نازی فوج کو خان یونس اور رفح میں لڑائی کی شدت بڑھانے کے لیے ہدایات جاری کی گئی ہیں تاکہ جنگ بندی کے مذاکرات میں دشمن کی مذاکراتی پوزیشن کو بہتربنایا جا سکے۔ یہ غزہ کی پٹی میں ہمارے لوگوں کے خلاف ان کے فاشسٹ رویے کی نئی شدت ہے۔
الرشق نے ایک پریس بیان میں مزید کہا کہ یہ نہتے فلسطینی شہریوں کو نشانہ بنانے میں ان کے وحشیانہ رویے پر اصرار کی عکاسی کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ضرورت پڑنے پر ہم کسی بھی مقام سے دشمن پر حملہ کر سکتے ہیں، ایران
انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ "یہ فیصلہ پوری دنیا کو اس مجرم صہیونی ریاست کی حقیقت کے سامنے رکھتا ہے جو قتل وغارت اور دہشت گردی کا پیاسا ہے۔
دنیا اس وقت غزہ کی پٹی میں خون کی بہتی ندیوں کو روکنے کے بجائے مجرمانہ خاموشی اختیار کی گئی ہے۔ دنیا غزہ میں نسل کشی کی جنگ کو روکنے میں ناکام ہے۔
نسل کشی کی جنگ کے تسلسل کو ختم کرنے میں ناکامی کی سب سے بڑی ذمہ داری امریکی انتظامیہ پر عائد ہوتی ہے کیونکہ وہ فاشسٹ قابض ریاست کی حمایت کرتی ہے۔