
یورپی رہنماء صیہونی آلہ کار ہیں، فیصل المقداد
شیعہ نیوز: جمہوری عربی شام کے وزیر خارجہ "فیصل المقداد” نے کہا کہ صیہونی وزیر اعظم "بنیامین نتین یاهو” نے غزہ میں 12 ہزار سے زائد بچوں اور 8 ہزار سے زائد خواتین کو موت کے گھاٹ اتار دیا جو کہ ایک گھناؤنا انسانی جرم شمار ہوتا ہے۔ فیصل المقداد نے کہا کہ خونخوار نتین یاہو نے تمام قوانین کو پاؤں تلے روند دیا ہے۔ تاہم نتین یاہو کے جرائم اور حالیہ صیہونی کابینہ کی حکمت عملی سے زیادہ خطرناک اقدام یورپی یونین کے ممالک کے رہنماؤں اور واشنگٹن کی اسرائیل کے لئے بے شرمانہ حمایت ہے۔ انہوں نے کہا کہ یورپی یونین کے سربراہوں کے زیادہ تر اقدامات منافقت اور جھوٹ پر مبنی ہیں۔ نتین یاہو کے جرائم کا دفاع کرنے کے عمل نے ان رہنماؤں کو رسوا کر دیا اور اس بات کی نشان دہی کی کہ یہ رہنماء صرف صیہونی آلہ کار ہیں۔ دوسری جانب آج صبح غزہ کی وزارت صحت نے اعلان کیا کہ اب تل غزہ میں فلسطینی شہداء کی تعداد اکتیس ہزار سے تجاوز کر چکی ہے جب کہ زخمیوں کی تعداد 72 ہزار کے قریب ہے۔