
دنیا
امریکہ کے معاندانہ اقدامات کا جواب دیں گے، یورپی یونین
شیعہ نیوز: یورپی یونین کے سربراہ نے امریکی صدر کی جانب سے شروع کی گئی ٹیرف وار پر ردعمل کا اظہار کیا۔
رپورٹ کے مطابق یورپی یونین کمیشن کی سربراہ ارسولا وان ڈیر لیین نے آج اپنے خطاب میں کہا کہ یورپ ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لئے اصلاحی اقدامات کر رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : جنگ بندی کے نفاذ سے نیتن یاہو کے مفادات کو خطرہ ہے، ایہود باراک
انہوں نے زور دیا کہ: ہم کسٹم ٹیرف کی جنگ کے عالمی مقابلے میں شامل نہیں ہونا چاہتے تاہم امریکی اقدام کے خلاف جوابی کارروائی کریں گے۔
واضح رہے کہ یکم فروری کو امریکی صدر نے ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کئے جس میں کینیڈا، چین اور میکسیکو سے درآمدات پر 25 فیصد محصولات عائد کئے گئے تھے۔
ٹرمپ نے یورپی یونین کو بھی ایسی ہی کارروائی کے بارے میں خبردار کیا، جس کے ردعمل میں یورپی یونین نے جوابی اقدام کا عندیہ ظاہر کیا ہے۔