
7 اکتوبر کے واقعات غزہ کے 20 لاکھ افراد کو اجتماعی سزا کا جواز فراہم نہیں کرتے، روس
شیعہ نیوز: ہیگ کی عالمی عدالت انصاف میں روس نے غزہ کی صورتحال کو خوفناک قرار دیتے ہوئے اسرائیل سے خلاف ورزیاں ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ روس نے موقف اختیار کیا ہے کہ 7 اکتوبر کے واقعات غزہ کی پٹی میں 20 لاکھ افراد کو اجتماعی سزا کا جواز فراہم نہیں کرتے۔ روسی سفارت کار نے مزید کہا کہ اسرائیل بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے اور فلسطینیوں کے حق خود ارادیت سے انکاری ہے۔ فلسطینی ریاست کے قیام کے عمل میں تیزی پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسرائیل کا فلسطینیوں کی زمین پر طاقت کے ذریعے قبضہ اور یہودی آباد کاری جنیوا کنونشن کی خلاف ورزی ہے اور یہ قبضہ مسئلہ کے حل میں رکاوٹ ہے، فلسطینی ریاست کا قیام امن کے حصول کا بہترین حل ہے۔ دریں اثنا، سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ امریکہ کی قیادت میں مغربی ممالک فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے پر بات چیت کے لیے تیار ہیں۔