پاکستانی شیعہ خبریں

قابض اسرائیل کا وجود جلد صفحہ ہستی سے محو ہونے والا ہے، احسن عباس رضوی

شیعہ نیوز: مجلس وحدت مسلمین ضلع ملیر کے صدر احسن عباس رضوی نے کہا کہ اگر ہمارے قائدین کی شہادتیں ہماری شکست کی علامت ہوتیں تو کربلا ہمارا انجام ہوتا، ہمارے مکتب میں جانوں کا نقصان نہیں بلکہ مقصد کی تکمیل فتح و شکست کا اعلان کرتی ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ محور مقاومت کی جانب سے گذشتہ ایک برس کے عرصے میں عظیم اور جلیل القدر شخصیات کی قیمتی جانوں کی قربانیاں راہ خدا میں پیش کی گئی ہیں، بیت المقدس قبلہ اول کی آزادی کی راہ میں دی جانے والی ان لازوال قربانیوں کے نتیجے میں انشاءاللہ قابض اسرائیل کا وجود جلد صفحہ ہستی سے خاتمہ ہونے والا ہے، رہبر معظم انقلاب آیت اللہ خامنہ ای کی مدبرانہ، شجاعانہ اور دلیرانہ قیادت میں لشکر اسلام جلد عالم کفر ونفاق کو شکست فاش دے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button