مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

قائدین اور سپاہ کے درمیان خلد بریں تک پہنچنے کا مقابلہ جاری ہے، القسام بریگیڈز

شیعہ نیوز: اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے عسکری ونگ عزالدین شہید القسام بریگیڈز نے مسلسل 301 ویں روز بھی غزہ کی پٹی کے متعدد علاقوں میں دراندازی کے مرتکب صہیونی فوجوں کا مقابلہ جاری رکھا ہوا ہے۔

ان کارروائیوں کے نتیجے میں اب تک دشمن کے سینکڑوں فوجی افسر اور جوان ہلاک ہو چکے ہیں۔ سینکڑوں گاڑیوں کی مکمل یا جزوی تباہی کے علاوہ ہزاروں صہیونیوں کو زخمی کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : قطر کے لوسیل ٹاورز فلسطینی پرچم، اسماعیل ہنیہ کی تصویروں سے جگمگا اٹھے

القسام بریگیڈز کے عسکری میڈیا سیل نے ان شدید جھڑپوں کے بارے میں متعدد عسکری اعلامیے جاری کیے جن کے مطابق فلسطینی مجاہدین دشمن کی افواج کے ساتھ دھماکہ خیز آلات اور ٹینک شکن اور اینٹی پرسنل میزائلوں کا استعمال کرتے ہوئے مقابلہ کر رہے ہیں۔ راکٹوں اور مارٹر گولوں کے ساتھ دشمن کے مراکز کو تباہ کیا جا رہا ہے۔

القسام نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’ٹیلی گرام‘‘ پر ایک تصویر شائع کی جس میں دو شہید رہنما اسماعیل ہنیہ اور الشیخ صالح العاروری کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے۔

تصویر کے ذریعے القسام نے پیغام بھیجا کہ ہمارے شہید قائدین:  ہم اپنے قائدین کو اپنے سپاہیوں کے سامنے پیش کر رہے ہیں۔ ہم اپنے سپاہیوں سے پہلے اپنے قائدین کو خلد بریں کی طرف بھیج رہے ہیں۔‘‘

القسام بریگیڈز نے ایک فوجی رپورٹ میں کہا ہے کہ انہوں نے 10 114 ایم ایم "رجوم” راکٹوں سے سے صہیونی فوجی ہدف کو نشانہ بنایا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button