پاکستانی شیعہ خبریں

یونیورسٹی طلباء کیخلاف درج ایف آئی آر فوری ختم کی جائے، سید علی رضوی

 شیعہ نیوز: ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان کے صدر سید علی رضوی نے کہا ہے کہ دنیا بھر کے مختلف جامعات میں لوگ حضرت امام حسین علیہ السلام کا ذکر کر رہے ہیں جبکہ کتنی بڑی بدقسمتی کی بات ہے کہ قراقرم یونیورسٹی میں یوم حسین منانے پر ہنگامہ برپا ہیں۔ قراقرم یونیورسٹی گلگت بلتستان کے لوگوں کی یونیورسٹی ہے اس میں یوم حسین منانے والوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی جا رہی ہے جو یونیورسٹی انتظامیہ کی اسلام دشمن پالیسیوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ہم طلبہ کی جانب سے پیر کے روز دی جانے والی احتجاجی کال کی بھرپور حمایت کرتے ہیں اور حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ طلبہ کے خلاف کی جانے والی ایف آئی آر کو جلد سے جلد ختم کیا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button