دنیا

اسرائیل کی شکست کا پہلا نتیجہ سامنے آگیا

شیعہ نیوز:غزہ پر قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کی 12 روزہ جارحیت اور فلسطینی مجاہدوں کی استقامت کے بعد اسرائیل کی شکست کا پہلا نتیجہ سامنے آیا اور بد نام زمانہ جاسوسی کی تنظیم موساد کے سربراہ کی جگہ نئے سربراہ کا انتخاب عمل میں آیا۔

قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کے وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو نے ڈیوڈ برنیا کو اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد کا نیا سربراہ مقرر کردیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق ڈیوڈ برنیا کا انتخاب موساد کے موجودہ سربراہ اور اٹارنی جنرل کی مشاورت کے بعد کیا گیا ہے۔ ڈیوڈ برنیا اس وقت موساد میں ڈپٹی ڈائریکٹر کے طور پر کام کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ موساد کے موجودہ سربراہ کی جگہ نئے سربراہ کی تعیناتی غزہ پراسرائیل کی 12 روزہ جارحیت اور جنگ میں اسرائیل کی شکست کے بعد عمل میں آئی ہے۔

واضح رہے کہ غزہ پر قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کی 12 روزہ جارحیت کے نتیجے میں اب تک 303 فلسطینی شہید ہوئے کہ جن میں 69 بچے اور 39 خواتین بھی شامل ہیں جبکہ ایک ہزار 910 افراد زخمی ہوئے اور عمارتوں کو کافی نقصان پہنچا۔ جبکہ استقامتی محاذ کے راکٹ حملوں کے نتیجے میں 12 صیہونی ہلاک ہوئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button