مشرق وسطی

فلیگ مارچ، صیہونی حکومت کے لئے درد سر بنا گیا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) امریکی حکام نے تل ابیب سے مطالبہ کیا کہ وہ آباد کاروں کے "فلیگ” مارچ کے انعقاد پر نظر ثانی کرے جبکہ صہیونی فوج نے بھی حفاظتی انتظامات سخت کر دیئے ہیں۔

فارس نیوز ایجنسی کے مطابق، عبرانی زبان کے ذرائع ابلاغ نے حالیہ دنوں میں فلیگ مارچ پر تل ابیب کی سیکورٹی اور فوجی خدشات میں اضافے کی خبر دی ہے اور واشنگٹن نے اس ریلی کے انعقاد پر توجہ دینے اور نظر ثانی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

i24 نیوز ویب سائٹ کے مطابق، سینئر امریکی حکام نے پہلی بار اپنے اسرائیلی ہم منصبوں سے اتوار کو ہونے والے سالانہ "فلیگ” مارچ کے روٹ کا جائزہ لینے کا مشورہ دیا ہے کیونکہ ان کو خدشہ ہے کہ اس تقریب سے کشیدگی بڑھ سکتی ہے۔

گزشتہ روز، امریکی سفارت خانے نے عملے اور ان کے اہل خانہ کو ایک بیان جاری کیا جس میں ان پر زور دیا گیا کہ وہ اتوار یعنی فلیگ مارچ کے دن تک اولڈ ٹاؤن میں سفر کرنے سے گریز کریں۔ یہ مقبوضہ علاقوں میں رہنے والے امریکی شہریوں کے لیے بھی ایک انتباہ تھا جس میں انہیں موجودہ تناظر میں چوکس رہنے کی تاکید کی گئی۔

i24 ویب سائٹ نے رپورٹ دی ہے کہ پولیس کو بیت المقدس میں بڑھتی ہوئی کشیدگی سے تشویش لاحق ہے جو ہفتے کے آخر میں اتوار کو فلیگ مارچ کے دوران ہو سکتی ہے اور یہاں تک کہ غزہ پٹی سے فائر کیے جانے والے راکٹوں کو بھی سرگرم کر سکتی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اب اسرائیل میں اس علاقے میں سیکیورٹی پر توجہ مرکوز کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں اور پریڈ کے راستے پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

مقامی رپورٹوں کے مطابق صیہونی انتہا پسند فلیگ مارچ کی تیاری جاری رکھے ہوئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button