دنیا

روس اور ایران کے وزرائے خارجہ کا ٹیلفونک رابطہ، مشرق وسطی کی صورت حال پر گفتگو

شیعہ نیوز: روس کی وزرات خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ ایران اور روس کے وزرائے خارجہ علی باقری کنی اور سرگئی لاؤروف کی ٹیلیفونی گفتگو میں مشرق وسطی کی تازہ ترین صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق ایران کے عبوری وزیرخارجہ علی باقری کنی نے روس کے وزیرخارجہ سرگئی لاروف سے ٹیلفون پر رابطہ کیا اور دونوں ممالک کے تعلقات اور خطے کی تازہ ترین صورت حال پر گفتگو کی۔

اس رپورٹ کے مطابق دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ نے علاقے کے مسائل کو سیاسی اور سفارتی طریقے سے حل کئے جانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران میں انتخابات کے خلاف امریکی حکام کے بیانات، بکواس اور مداخلت، ترجمان وزارت خارجہ

دونوں رہنماوں نے لبنان پر اسرائیل کے ممکنہ حملے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا اور تمام فریقین سے صبر و تحمل سے کام لینے کی تاکید کی۔

گفتگو کے دوران ایرانی عبوری وزیرخارجہ نے کہا کہ لبنان کی مقاومتی تنظیم حزب اللہ اسرائیل کی جانب سے جارحیت کی صورت میں ہر طرح کے حالات کا سامنا کرنے کے لئے تیار ہے۔

باقری کنی نے کہا کہ لبنان کے خلاف جارحیت کی صورت میں پورا خطہ بحران کی لپیٹ میں آسکتا ہے۔

دونوں رہنماوں نے تہران اور ماسکو کے درمیان میگاپروجیکٹس کے بارے میں تبادلہ خیال اور معاہدوں کو جلد عملی جامہ پہنانے کا عزم ظاہر کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button