مشرق وسطی

غرب اردن میں غاصب صیہونی حکومت کی جنون آمیز جنگ اس کو سیکورٹی نہیں فراہم کرسکتی، القسام

شیعہ نیوز: حماس کے فوجی بازور القسام بریگیڈ نے غرب اردن کے علاقے طولکرم میں اپنے دو مجاہدین کی شہادت پر کہا ہے کہ مغربی کنارے میں صیہونی حکومت کی جنون آمیز جنگ اس کو سیکورٹی فراہم نہیں کرسکتی۔

الجزیرہ نے رپورٹ دی ہے کہ القسام بریگیڈ نے اپنے ایک کمانڈر ایہاب ابو عطیوی اور ایک مجاہد رامز ضمیری کی شہادت پر ایک بیان جاری کرکے تعزیت پیش کی ہے۔

القسام بریگیڈ نے اپنے بیان ميں کہا ہے کہ غرب اردن میں غاصب صیہونی حکومت کی جنون آمیز جنگ اس کو ہرگز سیکورٹی فراہم نہیں کرسکتی اور شہیدوں کا خون استقامت کا جذبہ بڑھائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : صیہونی حکومت کا جنوبی لبنان پر ڈرون حملہ، 14 افراد زخمی

قابل ذکر ہے کہ صیہونی فوج نے آج اعلان کیا ہے کہ غرب اردن کے شمالی علاقے طولکرم پر فوج اور اندرونی سیکورٹی کے ادارے شاباک کے افراد نے مشترکہ طور پر حملہ کیا ہے۔

اسی کے ساتھ فلسطینی ذرائع نے خبر دی ہے کہ طولکرم کے مشرق میں ایک گاڑی پر بمباری میں دو فلسطینی شہید اور تین زخمی ہوگئے ہیں۔

فلسطینی ابلاغیاتی ذرائع نے اسی کے ساتھ رپورٹ دی ہے کہ غرب اردن کے جنین کیمپ کے محاصرے اور اس پر صیہونی فوجیوں کے حملوں کا سلسلہ ساتویں دن بھی جاری رہا۔

یاد رہے کہ غاصب صیہونی فوجی آپریشن آہنی دیوار کے نام سے سات دن سے جنین کیمپ کے بنیادی ڈھانچوں اور علاج معالجے کے مراکزپر حملے کررہے ہیں۔

صیہونی فوجیوں کے وحشیانہ حملوں میں جنین کیمپ کے بیس رہائشی مکانات مسمار ہوچکے ہیں ۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button