مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

شہید صدر رئیسی اور رفقاء کی نماز جنازہ رہبر انقلاب کی اقتداء میں ادا

شیعہ نیوز: تہران یونیورسٹی میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت‌الله العظمیٰ سید علی خامنہ ای کی امامت میں شہید صدر رئیسی اور رفقاء کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔

رپورٹ کے مطابق شہید صدر رئیسی اور ان کے ساتھی شہداء کی تشییع جنازہ شروع ہوگئی ہے۔

کچھ دیر بعد رہبر معظم آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای کی اقتدا میں نماز جنازہ ادا کی گی۔

یہ بھی پڑھیں : بحران غزہ کے حل کے لئے شہید صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کی مساعی، اسماعیل ہنیہ کی زبانی

نماز جنازہ میں ایران کے اعلی سیاسی و عسکری حکام و شخصیات اورعوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

نماز جنازہ کے بعد تہران یونیورسٹی سے جنازوں کو آزادی اسکوائر کی طرف لے جایا جائے گا۔

تشییع جنازہ میں شرکت کے لئے بڑی تعداد میں لوگ تہران یونیورسٹی میں جمع ہورہے ہیں۔ صبح سویرے لوگوں کی آمد کی وجہ سے یونیورسٹی کے اطراف کی سڑکیں لوگوں سے کھاکھچ بھر گئی ہیں۔

حکومت کے اعلان کے مطابق تہران یونیورسٹی کے دروازے صبح ساڑھے پانچ بجے کھولے گئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button