اہم پاکستانی خبریں

حکومت ملک میں لڑائی کے خود حالات پیدا کرتی ہے، فواد چودھری

شیعہ نیوز:سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ حکومت خود ایسےحالات پیدا کرتی ہے کہ ملک میں لڑائی رہے۔ ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی ڈیل پر بالکل یقین نہیں رکھتے اور حکومت بھی مذاکرات نہیں کرے گی، ٹمپریچر نیچے لانا شہباز شریف کو سوٹ نہیں کرتا، وزیراعظم چاہتے ہیں لوگوں کے گھروں میں چھاپے پڑتے رہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بانی پی ٹی آئی سے درست کمیونیکیشن نہیں ہونے دے رہی، عمران خان نے کمیٹی اپوزیشن جماعتوں سے بھی مذاکرات کے لیے بنائی ہے۔

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ حکومت ایسے حالات پیدا کرتی ہے کہ لڑائی رہے، پی ٹی آئی کو اپوزیشن الائنس کی طرف بڑھنا چاہیے، اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ پی ٹی آئی کی جتنی لڑائی بڑھے گی اتنا حکومت کو فائدہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو سہولیات نہیں دی جا رہیںْ تالی دونوں ہاتھوں سےبجنی چاہیے، عمران خام کوجیل مینوئل کےمطابق سہولت ملنی چاہیے۔

ایک اور سوال کے جواب میں فواد چودھری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی اسٹیبلشمنٹ سے لڑائی جتنی بڑھے گی، حکومت کی زندگی میں اتنا ہی اضافہ ہوگا۔ عمران خان کو رہا کرانے کے لیے ماحول کو ٹھنڈا کرنا ہوگا، اس وقت گرینڈ اپوزیشن الائنس بننا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ کا بھی ذکرہوا، عمران خان کو بھی پتہ ہے، ڈونلڈ ٹرمپ نے کوئی چابیاں لیکرجیل نہیں آنا، امریکی صدر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آواز اٹھائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button