دنیا

مشی گن یونیورسٹی میں تقسیم اسناد کی تقریب اسرائیل کیخلاف مظاہرہ بن گئی

شیعہ نیوز:امریکا کے تعلیمی اداروں میں غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف ہونے والے احتجاجی مظاہروں کے باعث مشی گن کی گریجویشن کی تقریب معطل کرنا پڑ گئی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مشی گن یونی ورسٹی میں طلبا کو اسناد دینے کی تقریب میں طلبا نے فلسطینیوں کے حق میں نعرے لگائے اور اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی۔

طلبا نے بینرز اُٹھا رکھے تھے جس پر اسرائیل کے خلاف نعرے درج تھے اور امریکا سے اسرائیل کی حمایت ترک کرنے کے مطالبے بھی درج تھے۔

مشی گن پولیس نے طلبا کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کی شیلنگ کی اور طلبا کو تشدد کا نشانہ بنایا جس سے کئی طلبا زخمی بھی ہوگئے۔ طلبا کی پولیس کے ساتھ جھڑپ بھی ہوئی۔

طلبا اور پولیس کی جھڑپ کے باعث گریجویشن کی تقریب بے نظمی کا شکار ہوگئی اور تقریب کو چند گھنٹوں کے لیے معطل کرنا پڑا۔

شارلٹس وِل کی یونیورسٹی آف ورجینیا میں بھی فلسطینیوں کے حق میں طلبا نے مظاہرے کیے جس کے دوران کشیدگی پیدا ہو گئی۔ پولیس نے طلبا کے کیمپوں پر چڑھائی کی اور متعدد کو گرفتار کرلیا۔

یاد رہے کہ امریکا کی یونی ورسٹیوں میں فلسطین کے حق میں مظاہرے طول پکڑتے جا رہے ہیں۔ پولیس اب تک مجموعی طو پر 2 ہزار سے زائد طلبا کو گرفتار کرچکی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button