مشرق وسطی

شہداء کے عظیم الشان تشییع جنازہ سے ثابت ہوا کہ ایرانی زندہ قوم ہے، آیت اللہ خامنہ ای

شیعہ نیوز: رہبر معظم آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے فرمایا کہ عوام کے لیے کام کرنا، عوام کی خدمت کرنا حالیہ واقعے کے شہداء کی نمایاں ترین خصوصیات ہیں اور ان کے عظیم الشان تشییع جنازے سے ثابت ہوا کہ ایرانی زندہ قوم ہے۔

رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای نے آج (ہفتہ) کی صبح شہدائے خدمت کے اہل خانہ سے ملاقات میں عوام کے لیے کام کرنا، عوام کی خدمت اور عوامی قیادت کو شہدائے خدمت کی سب سے اہم خصوصیت قرار دیتے ہوئے کہا کہ رئیسی مرحوم شب و روز خدمت میں مشغول رہتے تھے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے شہدائے خدمت کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم شہید جناب امیر عبداللہیان کو خستہ ناپذیر قرار دیا اور فرمایا کہ ملکی محاذ اور میدان میں جناب رئیسی اور جناب امیر عبداللہیان کی خدمات کی داستان طویل ہے۔

یہ بھی پڑھیں : رہبر معظم کی جانب سے شہید صدر آیت اللہ رئیسی کی مجلس ترحیم کا اہتمام

رہبر معظم نے شہید آیت اللہ ال ہاشم کی خصوصیات کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ انہوں نے نماز جمعہ کو صرف ایک عبادت ہونے سے نکال کر اجتماعی، معنوی اور عوامی خدمت کے عمل میں بدل دیا۔

شہید مالک رحمتی اور شہید موسوی کے بارے میں رہبر معظم نے فرمایا کہ ان کی شب و روز کی خدمت کی بدولت اللہ تعالی نے ان کو ایرانی قوم کے لیے سرمایہ قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی عوام نے تبریز، قم، تہران، بیرجند، مشہد اور دیگر شہروں میں شہداء کی باشکوہ انداز میں تشییع جنازہ کرکے ایک زندہ قوم ہونے کا ثبوت دیا۔

رہبر معظم نے دشمن کی طرف سے عوام اور انقلاب اسلامی کے درمیان جدائی ڈالنے کی سازشوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا کہ اس حادثے نے دنیا والوں پر ثابت کردیا کہ ایرانی عوام انقلابی اقدار پر پابند رہتے ہوئے اپنی خدمت کرنے والوں کے ساتھ وفاداری اور وابستگی کا ثبوت دیتے ہیں۔

انہوں نے شہید صدر رئیسی کو انقلابی اقدار کا مظہر قرار دیتے ہوئے تاکید کی کہ شہید صدر رئیسی نے انتخابات کے آغاز سے ہی انقلاب اسلامی اور امام خمینی کے فرمودات پر تکیہ کیا۔ اسی لیے دنیا ان کو ایک انقلابی اور جمہوری صدر کے طور پر جانتی ہے۔ عوام کی جانب سے باشکوہ انداز میں تجلیل کا مطلب یہ ہے کہ ایرانی عوام انقلابی نعروں کی حمایت کرتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button