پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

اے پی ایس کے اندوہناک اور دلخراش سانحہ کے غم آج بھی تازہ ہیں، شبیر ساجدی

شیعہ نیوز: مجلس وحدت مسلمین خیبر ہختونخوا کے صوبائی جنرل سیکرٹری شبیر حسین ساجدی نے سانحہ اے پی ایس کی نویں برسی کے موقع پر میڈیا سیل سے جاری بیان میں کہا ہے کہ اے پی ایس کے اندوہناک اور دلخراش سانحہ کے غم آج بھی تازہ ہیں اور اس دن کو ملکی تاریخ میں سیاہ ترین دن کے طور پر یاد رکھا جائیگا۔

16 دسمبر پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن تھا جب کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے 6 دہشت گردوں نے اے پی ایس پر بزدلانہ کارروائی کرتے ہوئے 132 طالبِ علموں اور عملے کے 17 افراد کو شہید کر دیا تھا۔ یہ ایک ایسا سانحہ تھا جس نے دنیا بھر کی آنکھیں نم کر دیں۔

یہ بھی پڑھیں : آئی ایس او کی نگران وزیراعظم کے فلسطین پر مؤقف کی مخالفت

انہوں نے مزید کہا کہ 9 برس قبل دشمن نے ہمارے مستقبل، ہمارے چمن کی ننھی کونپلوں کو روند کر دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اس قوم کے حوصلے پست کرنے کی ناکام کوشش کی، آرمی پبلک سکول پشاور کے سانحہ عظیم نے اس قوم کے عزم کو مضبوط تر کیا، پوری قوم کی ہمدردیاں ان والدین کے ساتھ ہیں جن کے بچوں نے اس سانحے میں عظیم قربانی دی۔

انہوں نے کہا کہ مجھ سمیت پوری قوم اپنے پھول سے بچوں کی اس عظیم قربانی پر آج انہیں یاد کرتی اور خراجِ تحسین پیش کرتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button