مشرق وسطی

ایرانی سپاہ کے سربراہ کا سوشل میڈیا پر کوئی صفحہ نہیں ہے

شیعہ نیوز: سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے رابطہ عامہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایرانی سپاہ کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی کا سوشل میڈیا پر کوئی صفحہ یا چینل نہیں ہے۔ سپاہ کے رابطہ عامہ کے بیان کے مطابق سپاہ کے سربراہ کے بیانات صرف سپاہ نیوز کی جانب سے شائع کئے جاتے ہیں۔ سپاہ کے رابطہ عامہ نےسماجی سائٹوں پر میجر جنرل حسین سلامی کے نام سے منسوب بعض خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے نام سے سوشل میڈیا پر کوئی صفحہ یا چینل موجود نہیں ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close