مشرق وسطی

یمن کی اعلی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ کی ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات

شیعہ نیوز:یمن کی نیشنل سالویشن گورنمنٹ کے ترجمان اور مذاکراتی ٹیم کے سربراہ نے مسقط میں ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات کی۔

رپورٹ کے مطابق یمن کی نیشنل سالویشن گورنمنٹ کے ترجمان اور مذاکراتی ٹیم کے سربراہ "محمد عبدالسلام” نے مسقط میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات کی۔

یہ بھی پڑھیں : سید الشہداء اسکائوٹس اور شیعہ علماء کونسل بلوچستان کے زیر اہتمام اجتماعی شادیوں کی پروقار تقریب کا انعقاد

فریقین نے علاقائی صورت حال اور مزاحمتی محاذ کو درپیش چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا۔

واضح رہے کہ مسقط میں عمان، بھارت اور سنگاپور کی مشترکہ میزبانی میں بحر ہند سے متصل 20 رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کا آٹھواں اجلاس "بحری شراکت کے نئے افق” کے عنوان سے منعقد ہوا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button