مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

غزہ میں استقامت کی بلندی قرآن فہمی اور قرآن پر عمل کا نتیجہ ہے، رہبر انقلاب اسلامی

شیعہ نیوز: تہران کے حسینیۂ امام خمینی میں "قرآن سے انس کی محفل” کا انعقاد کیا گیا۔ راہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے اس نورانی محفل میں اپنے خطاب میں قرآن مجید کی تلاوت کو ایک مقدس فن قرار دیا اور فرمایا کہ اس انتہائی گرانقدر کام کا اصل ہدف قرآن مجید کے معانی اور پیغام کو عوام اور معاشرے تک پہنچانا اور قرآن میں تدبر کی راہ ہموار کرنا ہونا چاہیے۔ آپ نے ملک میں قراٴت کے ضوابط کے ساتھ اچھی آواز میں قرآن کی تلاوت کرنے والے نوجوان قاریوں کی بڑی تعداد پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے، نوجوان قاریوں کی بڑھتی تعداد کو اسلامی انقلاب کی عظیم نعمتوں میں سے قرار دیا۔

راہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ قرآن ایک فنِ الہٰی و خدائی ہے اور قاری قرآن کا سب سے اہم فریضہ، سامعین کے ذہنوں تک قرآن مجید کے معانی اور مختلف موضوعات کے سلسلے میں قرآن میں پیش کی گئی منظر کشی کو پہنچانا ہے۔ بنابریں قاری قرآن، فرائض الہٰی کے مبلّغین کا مصداق ہیں اور انھیں خود کو فرائض الہٰی کے ایک مبلّغ کے حالات کے مطابق ڈھالنا چاہیے۔ آيت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے قاریان قرآن مجید کو کچھ نصیحتیں کرتے ہوئے، مسجدوں اور گھروں میں قرآنی محافل و مجالس کے فروغ پر زور دیا اور فرمایا کہ قرآن کی نشستوں میں اس کے ترجمے اور تفسیر پر بھی خصوصی توجہ دی جانی چاہیے تاکہ معاشرے میں مذہبی معرفت و تعلیمات کی سطح اونچی ہونے کی راہ ہموار ہو۔

رہبرانقلاب اسلامی نے اس قرآنی محفل میں غزہ کے بچوں کے ذریعے تلاوت قرآن کی ویڈیو کلپس نشر کیے جانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا کہ آج ہم غزہ میں استقامت کی جس چوٹی کا مشاہدہ کر رہے ہیں وہ قرآن فہمی اور قرآن پر عمل کا نتیجہ ہے۔ راہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے فرمایا کہ آج غزہ میں ہم ایک طرف حیوانیت اور ظلم کی انتہا کا مشاہدہ کر رہے ہیں اور دوسری طرف استقامت اور مزاحمت کی سب سے اعلیٰ  چوٹی بھی ہمارے سامنے ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button