مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

سامراجی، قاسم سلیمانی کے قد جتنے انتقام کے منتظر رہیں

شیعہ نیوز:ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل محمد باقری نے کورونا سے مقابلے میں مغرب کے ثقافتی، معاشی اور سیاسی چیلنجز نامی ویبینار سے خطاب میں جنرل قاسم سلیمانی اور ابو مہدی المہندس کو شہید کرنے کے امریکا کے جرم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ سامراجیوں کو ایک ایسے انتقام کے انتظار میں رہنا چاہیے جو سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی القدس فورس کے کمانڈر شہید جنرل قاسم سلیمانی اور عراق کی رضاکار فورس کے نائب کمانڈر شہید ابو مہدی المہندس کے نام کے شایان شان ہو۔

ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل محمد باقری نے کہا کہ عراق میں امریکی فوجی اڈے پر ایران کا مقتدرانہ میزائيل حملہ، عالم اسلام کے اس زخم پر ایک عارضی مرہم تھا اور دشمنوں کو ان دو شہیدوں کے قد کے برابر انتقام کا منتظر رہنا چاہیے۔

 

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close