پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

شہر قائد میں بڑھتا ہوا اسٹریٹ کرائم سکیورٹی اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ ایم ڈبلیو ایم

شیعہ نیوز:مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے رہنما چوہدری اظہر حسن نے شہر قائد میں لوٹ مار کی بڑھتی وارداتوں پرگہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ سڑکوں پر دندناتے جرائم پیشہ افراد کی بڑھتی ہوئی وارداتوں سے شہری عدم تحفظ کا شکار ہیں۔لوٹ مار،قتل کی یومیہ اور ماہانہ وارداتیں نیا ریکارڈ قائم کر رہی ہیں۔اسٹریٹ کرائم کی یومیہ وارداتوں میں روز بروزاضافہ ہوتا جارہا ے۔انہوں نے کہا کہ ملکی موجودہ حالات،سیاسی عدم استحکام،معاشی بحران،قدرتی آفات،بے پناہ مہنگائی،بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی نے عوام کی کمر توڑ دی ہے تو دوسری جانب عوام اسٹریٹ کرائم کے عذاب میں مبتلا ہے۔سڑکوں پر دندناتے اسٹریٹ کرمنلز کے ہاتھوں شہریوں کی قیمتی جانیں جارہی ہیں رہزنی،اغوا برائے تاوان، بھتہ خوری،ڈاکوؤں کے ہاتھوں شہریوں قتل عام ہے لوٹ مار کی وارداتیں پچھلی تمام حدیں پار کر جاتی ہیں اور جرائم کی روک تھام کے لیئے قانون نافذ کرنے والے ادارے پولیس،رینجرز ودیگر بے بس دکھائی دے رہے ہیں اسٹریٹ کرائم کے روک تھام کیلئے سکیورٹی ادروں کی حکمت عملی کا گراف ڈاؤن ہے ہر ماہ کے اختتام پر سی پی ایل سی کی رپورٹ جاری کر دی جاتی ہے جو قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکرگی کی قلعی کھولنے کیلئے کافی ہے۔انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت متعلقہ ادارے مسلح ڈکیتیوں اور دیگر جرائم کی روک تھام کرے جرائم پیسہ افراد کے خلاف قانون سازی کر کے سخت سے سخت سزائیں دی جائیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button