مشرق وسطی

عالمی برادری صیہونی دشمن کو لگام ڈالے، نجیب میقاتی

شیعہ نیوز: لبنان کے نگران وزیراعظم "نجیب میقاتی” نے ملک کے جنوب میں صیہونیوں کے حملوں کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ لبنان ایک بار پھر اسرائیل کے خلاف شکایت کرے گا۔ نجیب میقاتی نے اپنے وزیر خارجہ سے مطالبہ سے کیا کہ سلامتی کونسل میں اسرائیل کے خلاف نئی شکایت جمع کروائے۔ نجیب میقاتی نے شدت کے ساتھ اسرائیلی حملوں کی مذمت کی جس میں گزشتہ شب "نبطیہ” میں ہونے والے صیہونی حملے سے ایک ہی خاندان کے 7 افراد شہید ہو گئے۔ انہوں نے کہا کہ ابھی ہم سب کو پُرامن رہنے کی اپیل کرتے ہیں اور تمام فریقین سے کہتے ہیں کہ اشتعال انگیزی نہ پھیلائیں۔ ہم صیہونی حملوں پر عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اسرائیل کو نکیل ڈالے۔

نجیب میقاتی نے کہا کہ میں نے لبنان میں ایمرجنسی کے ادارے سے ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا اور وزیر صحت سے جنوب کے حالات پر بریفنگ حاصل کی۔ دوسری جانب لبنانی پارلیمنٹ میں "حزب اللہ” کے سیاسی دھڑے "الوفاء للمقاومۃ” کے سربراہ "محمد رعد” نے اعلان کیا کہ صیہونی رژیم رو بہ زوال ہے کیونکہ روز بروز اس کی نسل پرستی اور انسانیت سے اس کی عدم مطابقت واضح تر ہوتی جارہی ہے۔ انہوں نے لبنان پر صیہونی جارحیت اور مقاومت کی جانب سے اس جارحیت کے سنگین نتائج کی طرف اشارہ کیا۔ محمد رعد نے کہا کہ ہمارے ہزاروں مجاہدین ملک کی سلامتی کی خاطر قابضین سے حالت جنگ میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج ہم خود اپنی آنکھوں سے ڈوبتے ہوئے اسرائیل کو دیکھ رہے ہیں۔ ہم اس وقت کامیابی کے بہت قریب ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button