
ایرانی سفیر کا جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ لاہور میں سراج الحق سے ملاقات
شیعہ نیوز: جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ لاہور میں ایران کے نئے تعینات ہونے والے سفیر ڈاکٹر امیری مقدم نے امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق سے ملاقات کی ۔
اس موقع پہ ایرانی سفیر کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت اسلاموفوبیا، ایران عرب تعلقات اور اتحاد امت پہ بھی تبادلہ خیال کیا
اس موقع پر ایرانی سفیر نے سویڈن اور ڈنمارک میں قرآن کی بے حرمتی پر حکومت پاکستان کے واضح موقف اور پاکستان عوام کے بھرپور ردعمل کو سراہا اور قرآن پاک کے بڑھتے ہوئے بے حرمتی کے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔
ملاقات میں ایسے واقعات کو روکنے کے لئے پوری مسلم دنیا میں اتحاد اور تعاون کے علاوہ تمام مذہبی فرقوں میں آپسی اختلاف کو دور کرنے کی ضرورت پر بھی زوردیا گیا جبکہ غلط فہمیاں دورکرنے کے لئے مسلم سکالرز کے کردار کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا،
امیر جماعت اسلامی نے پاکستان میں بطور سفیر تعیناتی پہ مبارک دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔