پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

ایرانی حملہ صہیونی ریاست کے منہ پر زوردار طمانچہ ہے، علامہ سید جواد نقوی

شیعہ نیوز: تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی نے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی طرف سے اسرائیلی ایئر بیس اور انٹیلیجنس ہیڈکوارٹر پر میزائل حملے کو مغرور و متکبر صہیونی ریاست کے منہ پر زوردار طمانچہ قرار دیتے ہوئے اسے اللہ کے دست قدرت کا مظہر قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل اپنے اتحادی عرب حکمرانوں کیساتھ مل کر گذشتہ 76 سالوں سے مسئلہ فلسطین کو دبانے کی سازش کر رہے ہیں، لیکن مسئلہ فلسطین روز بروز مزید نمایاں ہو رہا ہے۔ حماس اور غیرت مند فلسطینی قوم کی قابل فخر مزاحمت باعث بنی ہے کہ مسلمان ممالک کی مصلحت پسندی اور منافقانہ چہرے سے نقاب الٹ چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گرد امریکہ، اسرائیل، برطانیہ، یورپی یونین کا سفاک و خونخوار چہرا عیان ہو چکا ہے اور مجرمین کی پناہ گاہ اقوام متحدہ کا کردار کھل کر سامنے آ چکا ہے۔ انہوں نے 7 اکتوبر کو یوم اللہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس روز کے آپریشن طوفان الاقصی اور سال بھر غزہ کے مظلوم عوام کی مزاحمت و استقامت نے اسلام کی ترویج کی بنیاد فراہم کی ہے اور بلاشبہ اسلام کا پرچم فلسطینی قوم اور اہل غزہ کے ہاتھ میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ 7 اکتوبر کو عالمی سطح پر اسرائیل کیخلاف پائے جانیوالے غم و غصے کو ایک عالمی تحریک میں ڈھل جانا چاہیے، جو خیانتکار حکمرانوں سے اس جنایت کے خلاف اقدام کرنے یا انکی حکومتوں سے دستبرداری پر منتج ہو۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button