مشرق وسطی

عراقی صدر نے شہید قاسم سلیمانی کی جانفشانیوں کو سراہا

شیعہ نیوز: جنرل سلیمانی، جنرل ابو مہدی المہندس اور انکے ساتھیوں کی شہادت کی پہلی برسی کے ایک پروگرام میں عراق کے صدر برہم صالح نے کہا کہ شہید جنرل سلیمانی نے نہایت دشوار اور سخت حالات میں دہشتگرد ٹولے داعش کے خلاف جنگ میں عراقی عوام کا ساتھ دیا اور شہید سلیمانی اور ابو مہدی المہندس عرصۂ دراز تک دہشتگردی کے خلاف بر سر پیکار رہے اور دہشتگردوں بالخصوص داعش کے خلاف موثر کارروائیاں کیں۔

شہید جنرل قاسم سلیمانی، شہید ابو مہدی المہندس اور انکے ساتھیوں کی شہادت کی پہلی برسی پر عراق کی رضاکار فورس الحشد الشعبی کی جانب سے ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں عراق کے متعدد وزرا اور سول و فوجی عہدیداروں نے شرکت کی۔

ایران کی قدس فورس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی، عراق کی رضاکار فورس الحشد الشعبی کے ڈپٹی کمانڈر جنرل ابو مہدی المہندس اور انکے ساتھیوں کو امریکی دہشتگردوں نے گزشتہ برس تین جنوری کو بغداد ایر پورٹ کے قریب شہید کر دیا تھا۔ اس دہشتگردانہ واقعے کے بعد امریکی وزارت جنگ پینٹاگون نے اعتراف کیا تھا کہ اس حملے کا حکم براہ راست صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دیا تھا۔

امریکہ کے اس دہشتگردانہ اقدام کی عالمی سطح پر سخت مذمت کی گئی اور اسے ریاستی دہشتگردی قرار دیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button