مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

انقلاب اسلامی نے بین الاقوامی نظام بدل دیا اور الحادی افکار کی بنیادیں ہلادیں، ایرانی آرمی چیف

شیعہ نیوز: ایرانی آرمی کے سربراہ میجر جنرل موسوی نے انقلاب اسلامی کی سالگرہ کے موقع پر عوام کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران کا اسلامی انقلاب بیسویں صدی کا حیران کن واقعہ تھا جس نے بین الاقوامی سطح پر حکمت عملی بدل دی اور الحادی افکار کی بنیادوں کو ہلادیا۔

رپورٹ کے مطابق ایران کی آرمی کے سربراہ میجر جنرل سید عبدالرحیم موسوی نے اسلامی انقلاب کی 45 ویں سالگرہ کے موقع پر قزوین میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج اس تاریخی واقعے کے رونما ہونے کا دن ہے جس سے عالمی سطح پر تبدیلی شروع ہوگئی۔ انقلاب اسلامی ان حیران کن واقعات میں سے ہے جس نے بین الاقوامی نظام کو بدل دیا اور الحادی افکار کی بنیادوں کو ہلاکررکھ دیا۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی بمباری میں حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کے جواں سال بیٹے شہید

انہوں نے فلسطین کے حالات کے بارے میں کہا کہ فلسطینی جوانوں نے اپنی آنکھوں سے مشاہدہ کیا ہے کہ صہیونی حکومت کے ساتھ مذاکرات اور معاہدوں کا کوئی فائدہ نہیں ہے اسی لئے تمام تر مشکلات اور پابندیوں کے باوجود پوری طاقت کے ساتھ دشمن کے سامنے کھڑے ہیں۔

جنرل موسوی نے کہا کہ طوفان الاقصی نے صہیونی حکومت کی کمزوریوں کو کھل کر سامنے لایا۔ اگر امریکہ اور مغربی ممالک کی حمایت نہ ہوتی تو اسرائیل اب تک مٹ چکا ہوتا۔

ایران کی آرمی کے سربراہ نے کہا کہ دنیا میں انسانی حقوق کے بلند و بانگ دعوے کرنے والے مغربی ممالک نےغزہ میں صہیونی فورسز کے جرائم کے سامنے آنکھیں بند کرلی ہیں بلکہ اسرائیل کی مدد کررہے ہیں۔ افسوس کی بات ہے کہ اقوام متحدہ جیسا عالمی ادارہ بھی غزہ میں صہیونی جارحیت کے سامنے بند باندھنے میں ناکام ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button