
پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں
انقلاب اسلامی اقوام عالم کیلئے ایک پرکشش نمونہ ہے، ہیرا روحانی
شیعہ نیوز: انقلاب اسلامی اقوام عالم کے لئے ایک پرکشش نمونہ ہے۔ امام خمینیؒ نے ایران میں اسلامی نظام کی بنیاد رکھ کر دنیا میں نئی حکمرانی کا طریقہ روشناس کرایا۔ ان خیالات کا اظہار امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان طالبات کی مرکزی صدر خواہر ہیرا روحانی نے امام بارگاہ حیدر پورہ گلگت میں منعقد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی انقلاب ایک نعمت الہی ہے جس نے پورے عالم اسلام میں اسلامی حریت کا بیج چھڑک دیا اور مسلمانوں میں ایک نئی بیداری کی کیفیت پیدا کر دی ہے۔ آج فلسطین، یمن، شام عراق سمیت دنیا بھر میں اسلامی بیداری انقلاب اسلامی کی مرہون منت ہے۔
پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے آئی ایس او گلگت ڈویژن طالبات کی صدر خواہر نوشین زہرا نے کہا تمام مسلمان قرآن کو محور قرار دیں، جس طرح سے امام خمینی (رح) نے قرار دیا تو یقیناً جو بدبختی اور ناکامی مسلمانوں کے گریبان گیر ہوئی ہے اس سے دامن چھڑا جا سکتا ہے۔ انہوں نے مذید کہا کہ تعلمی اداروں میں طلبہ و طالبات کو قرآن سے مانوس کروانا از حد ضروری ہے تاکہ طلبہ حق و باطل میں تمیز کرتے ہوئے اپنی ذمہ داریاں احسن انداز سے نبھا سکیں۔