اسرائیلی حکومت غزہ میں اپنے اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے، امیر عبداللہیان
شیعہ نیوز: ایران کے وزير خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے غزہ کی جنگ میں صیہونیوں کی ناکامیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی حکومت غزہ میں اپنے اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے۔
فارس نیوز کی رپورٹ کے مطابق پیر کی رات تہران یونیورسٹی ایوارڈ کی تقریب منعقد ہوئی جس میں ممتاز ایرانی اور بین الاقوامی استقامتی شخصیات کی قدردانی کی گئی۔
ایران کے وزیر خارجہ نے تہران یونیورسٹی ایوارڈ کی تقریب سے خطاب میں کہا کہ امریکہ اور اسرائیل نے اعلان کیا تھا کہ جلد ہی حماس کو ختم کردیں گے جو اب تک نہیں کر سکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : اگر جیتے نہیں تو مشرق وسطیٰ میں رہ نہیں پائیں گے، یواو گالانت
حسین امیرعبداللہیان نے کہا کہ صیہونیوں نے اعلان کیا تھا کہ حماس کو فوجی کارروائیوں اور فضائی، بری اور بحری حملوں کے ذریعے غیرمسلح کردیں گے لیکن ایسا نہیں کر سکے۔
ایران کے وزیرخارجہ نے کہا کہ غاصب اسرائیلی حکومت نے اعلان کیا تھا کہ اس وقت تک کارروائیاں جاری رکھیں گے جب تک غزہ کے اسپتالوں اور سرنگوں سے اسرائيلی قیدیوں کو باہر نہ نکال لیں لیکن اب تک وہ فوجی طریقے سے اپنا ایک قیدی بھی آزاد نہیں کرا سکے اور جو ہدف معین کیا تھا اسے حاصل نہ کرسکے اور ناکام رہے۔
انہوں نے کہا کہ آج اسرائیلی اور امریکی حکام حماس کو پیغام دے رہے ہیں اور ایک ثالثی کا کردار ادا کرنے والے ممالک میں حماس کے ساتھ مذاکرات کر رہے ہیں۔