اگر جیتے نہیں تو مشرق وسطیٰ میں رہ نہیں پائیں گے، یواو گالانت
شیعہ نیوز: صیہونی حکومت کے وزير جنگ یواو گالانت نے اپنی ایک تقریر میں کہا ہے کہ اگر ہم اس جنگ میں فاتح نہیں ہوئے تو پھر ہمارے لئے مشرق وسطی میں کوئی جگہ نہیں ہوگی۔
صیہونی وزير جنگ یواو گالانت نے کہا کہ اگلے مرحلے میں غزہ پٹی میں مختلف قسم کا آپریشن ہوگا۔ ہمارے فوجی کچھ دنوں کے لئے اور جب تک ہمارے مقصد پورے نہیں ہو جاتے، غزہ میں ہی رہیں گے۔
انہوں نے زور دیا کہ اگر ہم ایک واضح فتح حاصل نہیں کر پائے تو ہم مشرق وسطی میں نہیں رہ سکتے۔
یہ بھی پڑھیں : امریکی حمایت کے بغیر اسرائیل کے جرائم انجام نہیں پاتے، کتائب حزب الله عراق
واضح رہے فلسطینی مجاہدوں نے 7 اکتوبر سن 2023 میں الاقصی طوفان نام سے غزہ سے ایک آپریشن شروع کیا تھا۔
45 دنوں تک جنگ جاری رہنے کے بعد 24 نومبر کو اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی ہوئی جس کے دوران قیدیوں کا تبادلہ ہوا۔
7 دنوں تک جاری رہنے کے بعد عبوری جنگ بندی ختم ہو گئی اور پہلی دسمبر سے صیہونی حکومت نے غزہ پر پھر سے حملے شروع کر دیئے جو اب تک جاری ہیں اور بڑے پیمانے پر عام شہری شہید ہو رہے ہیں۔