مشرق وسطی

غزہ پر صہیونی حکومت کے حملے کھلی دہشت گردی اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے

شیعہ نیوز:مصر کی جامعہ الازہر کے سربراہ نے کہا ہے کہ غزہ پر صہیونی حکومت کے حملے کھلی دہشت گردی اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

مصر کی جامعہ الازہر کے سربراہ نے کہا ہے کہ غزہ پر صہیونی حکومت کے حملے کھلی دہشت گردی اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے جنگی جرائم کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح پر صہیونی وحشیانہ حملوں کی مذمت کی جائے اور بربریت کو روکنے کے لئے موثر اقدامات انجام دیئے جائیں۔

شیخ الازہر نے مزید کہا کہ جنہوں نے غزہ کے بے گناہ عوام کی حمایت کے بجائے صہیونی دہشت گردی اور جارحیت کا دفاع کیا ہے، تاریخ ان کو معاف نہیں کرے گی۔

یاد رہے کہ غزہ اور غرب اردن میں صہیونی طیاروں اور زمینی فوج کی جارحانہ کاروائی کی وجہ سے شہداء کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

فلسطینی ہلال احمر نے غزہ میں طبی سہولیات میں کمی کے پیش نظر صورتحال کو بحرانی قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ غزہ کے عوام مضر صحت پانی استعمال کرنے پر مجبور ہورہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button