دنیا

اسرائیلی حکومت کا سب سے بڑا جاسوسی اڈا بند ہونے کے دہانے پر

شیعہ نیوز: حزب اللہ کے میزائل حملے کے بعد صیہونی حکومت کے سب سے بڑے جاسوسی اور انٹیلی جنس مراکز میں سے ایک بند ہونے کے دہانے پر ہے۔

صیہونی اخبار "اسرائیل الیوم” کے مطابق حزب اللہ کے میزائل حملے میں "تال شمائیم” کے نام سے مشہور صیہونی حکومت کے سب سے بڑے جاسوس بیلون کی تباہی کے بعد ریڈار بیس سسٹم اور اس کا کنٹرول سنٹر بند ہونے کے قریب ہے۔

حزب اللہ کے حملے کے بعد مقبوضہ جولان میں صیہونی حکومت کا جاسوسی مرکز بند۔اس اخبار کے مطابق صیہونی حکومت کی وزارت جنگ اور فوج اس اڈے کو بند کرنے اور اس کے کنٹرول اور آپریشن یونٹ کو ختم کرنے پر غور کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایم ڈبلیو ایم کے ایم این اے حمید حسین کی صوبائی وزیر تعلیم سے ملاقات

حزب اللہ کے حملے کے بعد مقبوضہ جولان میں صیہونی حکومت کا جاسوسی مرکز بند۔صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے رواں سال 25 مئی کو بتایا تھا کہ لبنان کی حزب اللہ نے دھماکہ خیز مواد کے حامل ڈرون کا استعمال کرتے ہوئے تبریاس جھیل کے قریب سب سے بڑے ریڈار اور جاسوسی مرکز کو بھاری نقصان پہنچایا ہے جبکہ اسرائیلی رجیم سب سے بڑے جاسوسی بیلون کو تباہ کر دیا ہے۔

دفاعی مبصرین کا کہنا ہے کہ حزب اللہ کے حملے میں جدید انٹیلی جنس غبارے کے گرنے سے اسرائیل کی تکنیکی اور انٹیلی جنس برتری ختم ہوگئی اور اس کی سلامتی کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button