مشرق وسطی

اسرائیلی رہنماء نے فلسطین پر ناجائز صیہونی قبضے کے خاتمے کو امن کا واحد حل قرار دیدیا

شیعہ نیوز: تل ابیب میں اسرائیلی قیدیوں کی واپسی کیلئے احتجاجی تحریک کے رہنماء ایلون لی گرین نے کہا ہے کہ اسرائیلیوں کیلئے مستقل امن فلسطینی علاقوں سے اسرائیل کے ناجائز قبضوں کے خاتمے کے بغیر ممکن نہیں ہے۔ نوجوان اسرائیلی رہنماء نے عرب ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہماری تحریک کا بنیادی مطالبہ قیدیوں کی بخیریت واپسی، غزہ میں معصوم فلسطینیوں کی نسل کشی کا خاتمہ اور جنگ بندی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ ایک کے بعد ایک جنگوں سے ابھی تک کچھ بھی حاصل نہیں ہوسکا ہے، اس سے صرف تباہی اور موت آئی ہے اور دونوں طرف نفرت کی دیواریں مضبوط ہوئی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ وہ جس تحریک کا حصہ ہیں، وہ اس نئی جنگ کے آغاز کے بعد دن بہ دن بڑھتی جا رہی ہے، کیونکہ اس کے مطالبات میں اسرائیلیوں کیلئے بھی امن کی بات کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اخلاقی برتری جتاتے ہوئے کسی کو بھی نسل پرست اور فاشسٹ قرار دینے کے بجائے مل کر بات کرنی چاہیئے، جو شہریوں کے مفاد میں ہو اور فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی فوج کے ناجائز قبضوں کے خاتمے کے بغیر یہ ممکن نہیں ہے۔ ایلون لی گرین کا کہنا تھا کہ اس طرح لاکھوں غیر اسرائیلی شہریوں کو کنٹرول کرنے کی کوششوں سے اسرائیل میں امن نہیں آسکتا، اس سے صرف مزاحمت اور تشدد پیدا ہوگا اور ہم دیکھ سکتے ہیں کہ قبضے کی یہ پالیسیاں ہمیں کس طرف لے جا رہی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button